• Misyar Marriage

    is carried out via the normal contractual procedure, with the specificity that the husband and wife give up several rights by their own free will...

  • Taraveeh a Biad'ah

    Nawafil prayers are not allowed with Jama'at except salatul-istisqa' (the salat for praying to Allah to send rain)..

  • Umar attacks Fatima (s.)

    Umar ordered Qunfuz to bring a whip and strike Janabe Zahra (s.a.) with it.

  • The lineage of Umar

    And we summarize the lineage of Omar Bin Al Khattab as follows:

  • Before accepting Islam

    Umar who had not accepted Islam by that time would beat her mercilessly until he was tired. He would then say

Tuesday, July 30, 2013

خلیفہ دوم اور شکیات نماز کا حکم

امام حمد بن حنبل نے کتاب مسند(۱) میں اس حدیث کواپنی سند کے ساتھ مکحول سے نقل کی ہے کہ رسول خدا( صلی اللہ علیہ و آلہ)نے فرما یا :

جب بھی تم میں سے کسی کو نما زکے دوران شک ہو جائے تو اگر شک پہلی رکعت یا دوسری رکعت میں ہو تو اس کوپہلی رکعت قرار دو اور اگر شک دو یا تین میں ہو تو اس کو دوسری رکعت قراردو اور اگر شک تیسری اور چوتھی رکعت میںہو تو اس کو تیسری قرار دو اس کے بعدسلام سے پہلے دو سجدہ کرو اورپھر سلام پڑھو ۔

محمد بن اسحاق کہتے ہیں:  حسین بن عبد اللہ نے مجھ سے کہا :  کیا تمہارے لئے اس حدیث کی سند بیان کروں؟ میں نے کہا: نہیں،  توپھراس نے کہا: لیکن مجھ سے یہ حدیث ابن عباس کے آزادہ شدہ غلام کریب نے بیان کی ہے اور اس نے ابن عباس سے نقل کیاہے:

ایک روز میں عمر کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اس نے کہا : ائے ابن عباس جب بھی نماز ی کو نماز میں شک ہوجائے کہ اس نے زیادہ پڑھی یاکم( تو اس کاکیاحکم ہے)؟  ابن عباس نے کہا: یا امیر المومنین مجھے نہیں معلوم اور اس مسئلہ کے متلعق میں نے کچھ نہیں سناہے، تو عمر نے کہا:” و اللہ ما ادری“خدا کی قسم مجھے بھی نہیں معلوم۔

اور کتاب سنن بیہقہی(۲) میں اس طرح ذکر ہوا ہے کہ عمرنے کہا :” و اللہ ماسمعت منہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) فیہ شیئاً ولا ساٴلت عنہ)خد اکی قسم میں نے اس مسئلہ کے متعلق پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ)سے کچھ نہیں سنا ہے اور نہ ہی ان سے معلوم کیاہے ، ہم اس مسئلہ کے متعلق بحث کر رہے تھے کہ عبد االر حمن بن عوف داخل ہوا اور کہا:  کس مسئلہ کے بارے میں بحث کررہے ہو؟تو عمر نے کہا : ہم اس مسئلہ کے بارے میں بحث کررہے تھے کہ اگر کوئی شخص نماز میں شک کرے تو اس کو کیا کرنا چاہئے ؟ عبد الرحمن نے کہا : میں نے رسول خدا( صلی اللہ علیہ و آلہ) کو اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے :  جب بھی تم میں سے کسی کو نماز میں شک ہو جائے تو اگر شک پہلی رکعت یا دوسری رکعت میں ہو تو اس کوپہلی رکعت قرار دو اور اگر شک دو یا تین میں ہو تو اس کو دوسری رکعت قراردو...پہلے والی پوری حدیث(۳)۔



ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ا۔ کتاب مسند احمد جلد ۱  ص ۱۹۰۔

۲۔ کتاب سنن بیقی،  جلد۲ ،ص ۳۳۲۔

۳کتاب شفیعی شاہرودی ؛ برگزیدہ ای جامع از الغدیر ص ۵۱۴۔

Categories:

0 comments:

Post a Comment

براہ مہربانی شائستہ زبان کا استعمال کریں۔ تقریبا ہر موضوع پر 'گمنام' لوگوں کے بہت سے تبصرے موجود ہیں. اس لئےتاریخ 20-3-2015 سے ہم گمنام کمینٹنگ کو بند کر رہے ہیں. اس تاریخ سے درست ای میل اکاؤنٹس کے ضریعے آپ تبصرہ کر سکتے ہیں.جن تبصروں میں لنکس ہونگے انہیں فوراً ہٹا دیا جائے گا. اس لئے آپنے تبصروں میں لنکس شامل نہ کریں.
Please use Polite Language.
As there are many comments from 'anonymous' people on every subject. So from 20-3-2015 we are disabling 'Anonymous Commenting' option. From this date only users with valid E-mail accounts can comment. All the comments with LINKs will be removed. So please don't add links to your comments.

Popular Posts (Last 30 Days)

 
  • Recent Posts

  • Mobile Version

  • Followers