• Misyar Marriage

    is carried out via the normal contractual procedure, with the specificity that the husband and wife give up several rights by their own free will...

  • Taraveeh a Biad'ah

    Nawafil prayers are not allowed with Jama'at except salatul-istisqa' (the salat for praying to Allah to send rain)..

  • Umar attacks Fatima (s.)

    Umar ordered Qunfuz to bring a whip and strike Janabe Zahra (s.a.) with it.

  • The lineage of Umar

    And we summarize the lineage of Omar Bin Al Khattab as follows:

  • Before accepting Islam

    Umar who had not accepted Islam by that time would beat her mercilessly until he was tired. He would then say

Tuesday, July 30, 2013

اپنے سے زیادہ لوگوں کے عاقل ہونے کے بارے میں عمر کا اعتراف

سوال :”کل الناس افقہ من عمر “(تمام لوگ عمر سے زیادہ سمجھدار اور عقلمند ہیں ) یہ جملہ اور اس کے جیسے جملے خلیفہ دوم نے کن موقعوں پر نقل کئے ہیں؟


جواب :۔ ” کل الناس افقہ من عمر“  (تمام لوگ عمر سے زیادہ سمجھدار اور عقلمند ہیں) ۔ یہ جملہ متعدد مرتبہ عمر سے نقل ہو اہے ، جیسے :

۱۔ سنن بیہقی(۱) جو کہ اہل سنت کی معتبر حدیثی کتاب ہے، اس میں ایک روایت ”شعبی“ سے نقل ہوئی ہے کہ ایک روز عمر نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا، خدا کی حمد و ثناء کی ، اس کے بعد کہا : ”آگاہ ہوجاؤ کہ عورتوں کا مہر کو زیادہ نہ رکھواور اگر مجھے معلوم ہوگیا کہ کسی نے پیغمبر خدا(ص) کی زوجات کے مہر سے زیادہ (اپنی زوجہ کا مہر)رکھا ہے تو میں اس زیادہ کو بیت المال کے حوالہ کر دوں گا! اس کے بعد منبر سے نیچے آگیا ، قریش کی ایک عورت اس کے پاس آئی اور کہا :  یا امیر المومنین! خدا کی کتاب(قرآن)کی پیروی بہتر ہے یا تیرے کلام کی ؟

عمر نے کہا :  تمہاری مراد اللہ تعالی کی کتاب ہے؟ تمہاری اس سے کیا مراد ہے؟ تو اس عورت نے کہا : تم اس وقت لوگوں کو عورتوں کے زیادہ مہر رکھنے سے منع کرتے ہو جب کہ خدا وند عالم نے قرآن میں فرمایا ہے :

”و آتیتم احدیھن قنطارا فلا تاخذوا منہ شیئا“۔ اور ایک کو مال کثیر بھی دے چکے ہو تو خبردار اس میں سے کچھ واپس نہ لینا ۔(۲)  عمر نے کہا : ”کل احد افقہ من عمر“ ہر ایک عمر سے زیادہ فقیہ ہے! ۔ اس جملہ کو دو یا تین مرتبہ دوہرایا، اس کے بعد دوبارہ منبر پر گیا اور کہا اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں کو زیادہ مہر دینے سے منع کیا تھا ، لیکن آگاہ ہوجاؤ کہ تم اپنے مال سے عورتوں کو زیادہ مہر دینے میں آزاد ہو۔

عمرنے دو یا تین مرتبہ تکرار کہا:” کل احد افقہ من عمر “( ہرشخص عمر سے زیادہ سمجھدار اور عاقل ہے) ، اور ایک نقل کی بناء پر عمر نے کہا:” کل الناس افقہ من عمر حتی ربات الحجال الاتعجبون من امام اخطاء وامراة اصابت) ۳ تمام لوگ عمر سے زیادہ سمجھدار ہیں یہاں تک کہ پردہ نشین  خواتین بھی عمر سے زیادہ سمجھدار ہیں کیا تعجب کی بات نہیں ہے کہ امام خطاء و غلطی کرتا ہے اورخواتین صحیح سمجھتی ہیں۔ تفسیر خازن میں اس طرح سے ذکر ہوا ہے کہ ( امراة اصابت و امیر اخطا)(۴)۔عورت صحیح کہتی ہے اور امیر غلط حکم کرتا ہے۔ اور رازی نے اپنی کتاب اربعین میں اس طرح نقل کیاہے(۵):” کل الناس افقہ من عمر حتی اعخدرّرت فی البیوت“  تمام لوگ توعمر سے زیادہ سمجھدار ہیں یہاں تک کہ گھروں میں رہنے والی خواتین بھی عمر سے زیادہ سمجھدار ہیں ۔

۲۔ابن ابی الحدید معتزلی نے نہج البلاغہ کی شرح میں ذکر کیاہے : ایک روزعمر کا انصارکے ایک جوان کی طرف سے گذرہوا اس وقت عمر کو پیاس لگ رہی تھی ۔ انہوں نے اس سے پانی طلب کیا۔تو وہ جوان پانی میں شہد ملا کرعمر کے پاس لایا لیکن عمر نے وہ پانی نہیںپیااور کہا : خدا وندعالم فرماتا ہے:” اذھبتم طیباتکم فی حیاتکم الدینا“  ( تم نے اپنے سارے مزے دنیا ہی کی زندگی میں لے لئے)۔جوان نے اس سے کہا : یا امیر المومنین !یہ آیت آپ کی شان میں یا کسی اہل قبیلہ کی شان میں نازل نہیں ہوئی ، آپ اس آیة کریمہ کو شروع سے تلاوت فرمائیں: ”ویوم یعرض الذین کفروا علی النار اذھبتم طیباتکم  فی حیاتکم الدنیا و استمتعم بھا فالیوم تجزون عذاب الھون بما کنتم تستکبرون فی الارض بغیر الحق وبما کنتم تفسقون“(۶)۔(اور جس دن کفار کو جہنم کے سامنے پیش کیا جائے گا کہ تم نے اپنے سارے مزے دنیا ہی کی زندگی میں لے لئے اور وہاں آرام کرلیا تو آج ذلت کے عذاب کی سزادی جائے گی کہ تم روئے زمین پر بلا وجہ اکڑ رہے تھے اور اپنے پروردگار کے احکام کی نافرمانی کررہے تھے ۔ عمر نے کہا : ” کل الناس افقہ عمر“  تمام لوگ عمر سے زیادہ سمجھدار اور عقلمند ہیں (۷)۔

۳۔ جس وقت خلیفہ دوم شام سے واپس لوٹ کر مدینہ تشریف لائے تو لوگوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے لوگوں کے درمیان نکلے تاکہ حالات سے آگاہ ہو سکیں اچانک عمر کا ایک بڑھیا کے گھر کے سامنے سے گذرہوا تووہ ا س بوڑھی عورت کے قریب گئے وہ عورت عمرکو نہیں پہچانتی تھی لہٰذا عمر سے مخاطب ہو کر کہنے لگی:  اے شخص! عمر کیاکام انجام دیا ہے ؟ خلیفہ دوم نے جواب دیا کہ وہ ابھی شام سے واپس آئے ہیں، اس عورت نے کہا :” لاجزاہ اللہ عنی خیرا“  (خدا اس کو خیر نہ دے ) خلیفہ نے کہا : وائے ہو تجھ پر ایسا کیوں کہتی ہو؟  بوڑھی عورت نے کہا:جب سے عمر، مسند خلافت پر بیٹھا ہے خدا کی قسم اس روز سے کوئی دینا ریا درھم دیکھنے کو نصیب نہیں ہوا ۔ عمر نے کہا وائے ہو تجھ پر عمر کو کہاں سے معلوم ہوتاکہ تو کہاں رہتی ہے؟بوڑھی عورت نے جواب دیا :” سبحان اللہ! ماظنت ان احداً یلی علی الناس ولا یدری  مابین شرقہا و مغربھا ) سبحان اللہ کیا بات ہے مجھے یقین نہیں آتا کہ جو شخص یہ نہ جانتا ہو کہ مشرق و مغرب کے دمیان کیا ہے تو وہ کیسے لوگوں کا حاکم یا خلیفہ بن سکتا ہے ۔

 راوی کہتا ہے : عمر اس بوڑھی عورت کے پاس روتے ہوئے باہر نکلے اور کہہ رہے تھے” وا عمر ہ و اخصوماہ کل واحد افقہ منک یا عمر“  (وائے ہو تجھ پر اے عمر اور وائے ہو اس شکایت پر اے عمر، لوگ تجھ سے بھی زیادہ سمجھدار اور عقلمند ہیں) ، اور دوسری حدیث میں اس طرح سے آیاہے : ”’ کل واحد افقہ منک حتی العجائز یا عمر “(۸)اے عمر تمام لوگ تم سے زیادہ سمجھدار ہیں یہاں تک کہ بوڑھی عورتیں بھی (۹)۔



ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ کتاب السنن الکبریٰ جلد ۷: ۲۳۳ ۔وکتاب کنزل العمال جلد ۸: ۲۹۸( ۱۶ / ۵۳۶، ح ۴۵۷۹۶۔

۲۔ سورہ نسا ء آیت نمبر ۲۰۔

۳۔ کتاب شرح نہج البلاغہ،  ابن ابی الحدید جلد ۱ : ۶۱  وجلد ۳ (۱ / ۱۸۲) ۹۶ خطبہ نمبر ۳: ۱۲ / ۱۷)

۴۔ کتاب تفسیر خازن جلد ۱: ص ۳۵۳ ۱ / ۳۳۹)

۵۔ کتاب الاربعین فخر الدین رازی: ۴۶۷۔

۶۔ سورہٴ احقاق آیت نمبر ۲۰۔

۷۔ کتاب شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید جلد ۱: ص ۶۱ ( /۱۸۲خطبہ ۳۔

۸۔ کتاب ریاض النظرة جلد ۲ ص ۵۷ ( ۲ / ۳۳۲و کتاب الفتوھات الاسلامیہ۲؛ ۸۔۴( ۲ / ۲۶۱ ) و کتاب نو الابصار: ۶۵ ( ص ۱۳۳)

۹۔ کتاب شفیعی شاہرودی گزیدہ ای جامع از الغدیر ص ۵۱۶ و ۱۹ ۵ و ۵۲۹۔

Categories:

0 comments:

Post a Comment

براہ مہربانی شائستہ زبان کا استعمال کریں۔ تقریبا ہر موضوع پر 'گمنام' لوگوں کے بہت سے تبصرے موجود ہیں. اس لئےتاریخ 20-3-2015 سے ہم گمنام کمینٹنگ کو بند کر رہے ہیں. اس تاریخ سے درست ای میل اکاؤنٹس کے ضریعے آپ تبصرہ کر سکتے ہیں.جن تبصروں میں لنکس ہونگے انہیں فوراً ہٹا دیا جائے گا. اس لئے آپنے تبصروں میں لنکس شامل نہ کریں.
Please use Polite Language.
As there are many comments from 'anonymous' people on every subject. So from 20-3-2015 we are disabling 'Anonymous Commenting' option. From this date only users with valid E-mail accounts can comment. All the comments with LINKs will be removed. So please don't add links to your comments.

Popular Posts (Last 30 Days)

 
  • Recent Posts

  • Mobile Version

  • Followers