• Misyar Marriage

    is carried out via the normal contractual procedure, with the specificity that the husband and wife give up several rights by their own free will...

  • Taraveeh a Biad'ah

    Nawafil prayers are not allowed with Jama'at except salatul-istisqa' (the salat for praying to Allah to send rain)..

  • Umar attacks Fatima (s.)

    Umar ordered Qunfuz to bring a whip and strike Janabe Zahra (s.a.) with it.

  • The lineage of Umar

    And we summarize the lineage of Omar Bin Al Khattab as follows:

  • Before accepting Islam

    Umar who had not accepted Islam by that time would beat her mercilessly until he was tired. He would then say

Tuesday, July 30, 2013

خلیفہ دوم کا ۱۲ سال کی عمر میں سورہ بقرہ کو یاد کرنا

بیہقی نے ”شعب الایمان“ (۱) میں اور قرطبی نے اپنی تفسیر میں صحیح سند کے ساتھ عبداللہ بن عمر سے نقل کیا ہے : ” تعلم عمر سورة البقرة فی اثنتی عشرة سنة، فلما ختمھا نحر جزورا“۔ عمر کو سورہ بقرہ یاد کرنے میں بارہ سال لگے اور جب اس کو مکمل یاد کرلیا تو اونٹ کی قربانی کی(۲) ۔

قرطبی نے اپنی تفسیر میں کہا ہے :

” تعلمھا عمر(رضی اللہ عنہ) بفقھھا و ما تحتوی علیہ فی اثنتی عشرة سنة“(۳) ۔ عمر نے بارہ سال میں سورہ بقرہ کواس کی تفسیر کے ساتھ یاد کیا ۔

جس طرح سے کتابوں میں بیان ہوا ہے اور خود خلیفہ اور بعض اصحاب نے بھی اس کی توجیح کی ہے وہ یہ ہے کہ شاید تجارت کی مشغولیات اور لین دین کی وجہ سے خلیفہ قرآن کریم کی تعلیمات کو حاصل نہیں کرسکے(۴) ۔

یا حافظہ کمزور ہونے کی وجہ سے مطالب کو اچھی طرح حفظ نہیں کرسکے جس کی وجہ سے تکرار اورتمرین کی بہت زیادہ ضرورت تھی تاکہ تمام آیات ان کے حافظہ میں محفوظ ہوجائیں ۔

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے میراث کے مسئلہ میں ان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : ” انی اظنک تموت قبل ان تعلم ذالک“ (۵) مجھے گمان ہے کہ تم اس مسئلہ کو سیکھے بغیر ہی مرجاؤ گے، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) (۶) نے”کلالہ“ کے مسئلہ میں عمر کے متعلق حفصہ سے فرمایا: ” ما اری اباک یعلمھا“۔ مجھے نہیں معلوم کہ تمہارے والد اس کو سیکھ سکے ۔ دوسری جگہ فرمایا: ” مااراہ یقیمھا“ (۷) میری نظر میں وہ اس کو حاصل نہیں کرسکیںگے ۔ یہ تمام باتیں دوسرے احتمال کی تائید کرتی ہیں اور اس بات کی تائید وہ جملہ بھی کرتا ہے جو اہل سنت کی کتابوں میں نقل ہوا ہے : عمر ،عثمان سے افقہ اور اعلم تھا لیکن اس کے لئے قرآن کریم حفظ کرنا بہت مشکل تھا (۸) ۔

حفظ نہ ہونے کی کوئی بھی وجہ رہی ہو لیکن یہ بات مسلم ہے کہ عمر نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے زمانہ میں قرآن حفظ نہیں کیا کیونکہ حجة الوداع میں سورہ بقرہ کی چند آیتیںنازل ہوئی تھیں اور پورا سورہ تمام مفسرین کے بقول مدینہ میں نازل ہوا ہے ۔ عایشہ کہتی ہیں : سورہ بقرہ اور سورہ نساء جس وقت نازل ہوا میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے پاس موجود تھی (۹) ۔ اور اہل سنت کے بقول پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ربیع الاول میں رحلت ہوئی ہے ، اس بناء پر اس نے خود پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)سے سورہ بقرہ کو نہیں سیکھا ہے ، بلکہ ایک یا چند اصحاب سے سیکھا ہے ۔ خلیفہ کا فراموشی میںگرفتار ہونے سے پہلے یہ حال تھا ۔

لیکن فراموشی کی حالت طاری ہونے کے متعلق محمد بن سیرین نقل کرتے ہیں : عمر اپنی عمر کے آخری حصہ میں فراموشی کی حالت میں گرفتار ہوگئے تھے اور نوبت اس حد تک پہنچ گئی تھی کہ نماز کی رکعات کو بھول جاتے تھے، اس وجہ سے ایک آدمی کو اپنے پاس کھڑا کرتے تھے تاکہ بھولتے وقت اس کو یاد دلادے، پس جب بھی وہ عمر کو اشارہ کرتا تھا کہ کھڑے ہوجاؤ تو کھڑے ہوجاتے تھے اور جب اشارہ کرتا تھا کہ رکوع کرو تو رکوع کرتے تھے(۱۰) ۔ (۱۱) ۔



__________________

۱۔ شعب الایمان ، ج ۲، ص ۳۳۱، ح ۱۹۵۷۔

۲۔ تفسیر قرطبی ، ج ۱، ص ۳۴ و جلد ۱، ص ۳۰ ۔ اور صفحہ ۳۱ پر بیان ہوا ہے : انہوں نے سورہ بقرہ کو دس سال کی مدت میں حفظ کیا ہے ۔[ ; سیرة عمر، ابن جوزى : 165 ]ص 171[ ; شرح ابن أبی الحدید 3 : 111 ]12/66 ، خطبه 223[ ; الدرّ المنثور 1 : 21 ]1/54[ .

3 ـ الجامع لأحکام القرآن 1 : 132 ]1/107[ .

4 ـ صحیح مسلم 2: 234] 4/361، ح 36[; کنزل العمّال 1: 278 ـ 279 ]2/567 ـ 569، ح 4741و 4744[.

5 ـ المعجم الاوسط، طبرانى ]15/135 ،ح 3914[.

6 ـ کنزالعمّال 6:2 ]11/78، ح 30688[.

7 ـ تفسیر ابن کثیر ]1/549[.

8 ـ عمدة القاری 2 : 733 ]5/203[ به نقل از نهایه .

9 ـ فتح الباری 8 : 130]8/160[ .

10 ـ سیرة عمر بن خطّاب، ابن جوزى: 135]ص 169[ ; شرح ابن أبی الحدید 3:110]12/65 ، خطبه 223[ .

11 ـ شفیعى شاهرودى، گزیده اى جامع از الغدیر، ص 545.

Categories:

0 comments:

Post a Comment

براہ مہربانی شائستہ زبان کا استعمال کریں۔ تقریبا ہر موضوع پر 'گمنام' لوگوں کے بہت سے تبصرے موجود ہیں. اس لئےتاریخ 20-3-2015 سے ہم گمنام کمینٹنگ کو بند کر رہے ہیں. اس تاریخ سے درست ای میل اکاؤنٹس کے ضریعے آپ تبصرہ کر سکتے ہیں.جن تبصروں میں لنکس ہونگے انہیں فوراً ہٹا دیا جائے گا. اس لئے آپنے تبصروں میں لنکس شامل نہ کریں.
Please use Polite Language.
As there are many comments from 'anonymous' people on every subject. So from 20-3-2015 we are disabling 'Anonymous Commenting' option. From this date only users with valid E-mail accounts can comment. All the comments with LINKs will be removed. So please don't add links to your comments.

Popular Posts (Last 30 Days)

 
  • Recent Posts

  • Mobile Version

  • Followers